Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اگر بندہ نماز میں‌ قومہ نہ کرے تو کیا سجدہ سہو کر لینے سے نماز ہوجائے گی؟

اگر بندہ نماز میں‌ قومہ نہ کرے تو کیا سجدہ سہو کر لینے سے نماز ہوجائے گی؟

موضوع: عبادات  |  نماز کے مفسدات   |  نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اکرم       مقام: تلہ گنگ

سوال نمبر 1123:
اگر بندہ نماز میں‌ قومہ نہ کرے یعنی رکوع کے بعد سیدھا سجدے میں چلا جائے تو سجدہ سہو کر لینے سے نماز ہوجائے گی؟

جواب:

ولو ترک القومة ساهيا بان انحط من الرکوع ساجداً ففی فتاویٰ قاضيخان ان عليه السجود عند ابی حنيفة و محمد.

(فتح القدير، جلد 1، صفحه 438)

حضرت امام اعظم ابو حنیفہ اور امام محمد کے نزدیک اگر بھول کر قومہ نہ کیا یعنی رکوع سے سیدھا سجدے میں چلا گیا تو فتاویٰ قضیخان میں لکھا ہے کہ اس پر سجدہ سہو واجب ہے۔ سجدہ سہو کا ترک ہوجانے پر لوٹانا واجب ہے۔ اگر قصداً کوئی واجب چھوڑا تو نماز کا اعادہ واجب ہے، بھول کر چھوڑا تو سجدہ سہو کرنے سے نماز درست ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-07-13


Your Comments