Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - شیخ عبد القادر جیلانی کو "گیارہویں والا پیر" کیو ں کہا جاتا ہے؟

شیخ عبد القادر جیلانی کو "گیارہویں والا پیر" کیو ں کہا جاتا ہے؟

موضوع: عقائد

سوال پوچھنے والے کا نام: سعدیہ ملک       مقام: گوجرانوالہ، پاکستان

سوال نمبر 1105:
السلام و علئکم مہر بانی فرما کر مجھے بتا دیں کہ حضرت عبد القادر جیلا نی کے نام کے سا تھ یارو یں شریف والا کیو ں آتا ہے؟

جواب:

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کا وصال 11 ربیع الثانی کو ہوا تھا۔ اس وقت سے مخلصین 11 ربیع الثانی کو ان کے لیے ایصال کرتے چلے آ رہے ہیں۔ 11 ربیع الثانی کی نسبت سے گیارویں شریف مشہور ہو گئی اور اسی نسبت سے آپ رضی اللہ عنہ کو گیارویں والا پیر کہتے ہیں۔ ہر علاقے میں ان کے لیے مختلف نام رکھے گئے ہیں۔ مثلاً خیبر پختون خواہ میں "لوئے خوان" یعنی بڑے جوان سے مشہور ہیں۔ کہیں پیران پیر کے نام سے اور اسی طرح غوث الاعظم وغیرہ کے نام سے مشہور ہیں۔

اس موضوع پر مزید راہنمائی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب
ایصال ثواب کی شرعی حیثیت
کا مطالعہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-07-13


Your Comments