Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھائی؟

کیا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھائی؟

موضوع: نماز جنازہ   |  امامت

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد طارق گجر       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 1087:
میرا سوال یہ ہے کہ کیا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آخری دیدار کیا تھا؟

جواب:

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جنازہ اس طرح تھا کہ ٹولیوں کی صورت میں لوگ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرہ مبارک میں حاضر ہوتے اور درود و سلام پڑھتے، البدایہ والنہایہ میں یوں لکھا ہے :

عن ابن عباس قال لما مات رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم دخل الرجال فصلوا عليه بغير امام ارسالا حتی فرغوا ثم دخل النساء فصلين عليه ثم دخل الصبيان فصلوا عليه ثم دخل العبيد فصلوا عليه ارسالا لم يا مهم علی رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم

(البديه والنهيه، 3 : 232)

ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہوا تو مردوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرہ مبارک میں داخل کیا گیا پس انہوں نے بغیر امام کے اکیلے اکیلے درود و سلام پڑھا، پھر عورتوں کو داخل کیا گیا انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھا، پھر بچوں کو داخل کیا گیا، پس انہوں نے درود و سلام پڑھا، پھر غلاموں کو داخل کیا گیا انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھا، کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر امامت نہیں کروائی۔

آپ رضی اللہ عنہ نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار بھی کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ انور کا بوسہ بھی لیا۔

فکشف عن وجهه ثم اکب عليه فقبله

(بخاری شريف، 1 : 166)

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ انور سے کپڑا ہٹایا، پھر جھک کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ انور کو چوم لیا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-06-29


Your Comments