کیا سنی اور وھابی نکاح کر سکتے ہیں؟


سوال نمبر:1068
کیا سنی اور وھابی نکاح کر سکتے ہیں؟

  • سائل: ھادیمقام: گجرات، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 21 جون 2011ء

زمرہ: نکاح

جواب:
اگر صرف غیر مقلد ہے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعظیم و ادب کرنے والا، صحابہ کرام، اہل بیت اطہار اور اولیاء کرام کا ادب کرنے والا ہو اور قرآن سنت کا ماننے والا ہے تو اس صورت میں نکاح جائز ہے۔ اگر مندرجہ بالا امور میں سے کسی ایک کا بھی منکر ہو تو پھر اس سے پرہیز ضروری ہے تاکہ بعد میں پریشانی سے محفوظ ہوں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان