کیا کھڑے ہو کر کھانا پینا جائز ہے؟


سوال نمبر:1015
اگر بلا عذر کھڑے ہو کر کچھ کھا پی لیا جائے تو حلق میں انگلی ڈال کر قے کر دینی چاہیے، کیا ایسی کوئی حدیث موجود ہے؟

  • سائل: نوید غوثمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 27 مئی 2011ء

زمرہ: خور و نوش

جواب:
مسلم شریف کی روایت ہے :

قال رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم لا يشربن احد منکم قائما فمن نسی منکم فليستقی. (او کما قال)

تم میں سے کوئی بھی کھڑے ہو کر پانی نہ پیئے جو بھول سے کھڑے ہو کر پیئے تو اس کو قے کرنا چاہیے۔

فقہاء کرام فرماتے ہیں کہ یہ فقط مستحب ہے ضروری نہیں ہے۔ بیٹھ کر کھانا پینا افضل ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان