Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا کوئی شخص اپنی زندگی میں‌ وراثت کی تقسیم کر سکتا ہے؟

کیا کوئی شخص اپنی زندگی میں‌ وراثت کی تقسیم کر سکتا ہے؟

موضوع: وراثت کی تقسیم

سوال پوچھنے والے کا نام: عبدالطیف       مقام: گجرات، پاکستان

سوال نمبر 1000:
کیا کوئی شخص اپنی زندگی میں‌ وراثت کی تقسیم کر سکتا ہے؟

جواب:
اگر والد نے اپنی زندگی میں یہ تقسیم کی ہے تو یہ جائز ہے اس لیے کہ وہ مالک ہے اس کو زندگی میں حق حاصل ہے کہ جس کو جتنا مرضی دے لیکن کسی بیٹی یا بیٹے کے ساتھ ظلم نہ ہو۔

مرنے  کے بعد وراثت کے احکام جاری ہونگے اور اس میں لڑکی کو لڑکے کی نسبت آدھا حصہ ملتا ہے۔ چونکہ اس نے زندگی میں وراثت کی تقسیم خود کی تھی اس پر اعتراض نہیں لیکن بہتر یہ ہے کہ کبھی بھی زندگی میں وراثت تقسیم نہیں چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2011-05-21


Your Comments