Fatwa Online

محفل سماع کا سننا شریعت کے مطابق کیسا ہے؟

سوال نمبر:975

محفل سماع کا سننا شریعت کے مطابق کیسا ہے۔ اگر محفل سماع سننے والا پیش امام ہو تو اس امام کی اتباع کرنا کیسا ہے؟ امام چشتیہ سلسلے سے مرید و خلیفہ ہے۔ برائے مہربانی شریعت کے قوانین سے آشنا فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد مجاہد علی

  • مقام: جبلپور (ایم۔ پی) انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 14 مئی 2011ء

موضوع:رقص و وجد  |  موسیقی/قوالی

جواب:
محفل سماع شرعی حدود کے اندر شرائط کے ساتھ جائز ہے۔ یعنی کہ محفل میں افراد باوضو ہوں، توحید و رسالت اور دین کے بارے میں اشعار ہوں، خواتین اور مرد آپس میں خلط ملط نہ ہوں یعنی کہ ملے ہوئے نہ ہوں، توجہ الفاظ اور اشعار پر ہو۔ اگر خلاف شرع کوئی کام نہ ہو تو جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 18 April, 2024 07:40:13 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/975/