Fatwa Online

نامعلوم آوازوں اور ڈراؤنےخوابوں سے نجات کیسے حاصل کی جائے؟

سوال نمبر:969

میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے کہ مجھے دو آدمیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ ایک بار چار بجے آپس میں بات کر رہے ہیں‌، بات سمجھ نہیں آ رہی۔ آواز سے ایسا لگ رہا ہے جیسے گاڑی پر سامان رکھ رہے ہیں اور بہت شور تھا۔ آدھا گھنٹے تک پھر میں‌ نے امی کے جاگنے پر روشنی کی تو آواز بند ہو گئی۔ دوسری بار پانچ بجے پھر دو آدمی باتیں کرنے کی آوازیں سنائی دیں، ایسا کیوں ہے؟‌ مجھے اکثر کسی بھی وقت ممی فلم دیکھائی دیتی ہے جیسے آنے والا وقت ہو۔ میں‌ نماز بھی پڑھتی ہوں۔ جاننا چاہتی ہوں ایسا کیوں ہوتا ہے اور میں‌ چاہتی ہوں کہ مجھے فلم نظر آتی رہے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: رضوانہ ناز

  • مقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 مئی 2011ء

موضوع:خواب اور بشارات  |  دم، درود اور تعویذ

جواب:
اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے۔ آپ قرآن مجید کے چاروں قل ہر رات پڑھ کو سویا کریں اور پانی پر دم کر کے پیا کریں۔ نیز دفع آفات و بلیات کے لیے آپ يَا وَالِیُ کا وطیفہ کریں۔

اس وظیفہ کی برکت سے ہر قسم کی آفات و بلیات ٹل جاتی ہیں اور گھر بار کے افراد ہر قسم کے آفات و بلیات سے محفوظ رہتے ہیں۔

آپ اس کا ورد اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لیے جاری رکھ سکتے ہیں۔

مزید وظائف کے لیے آپ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی وظائف پر مرتب کردہ کتاب الفيوضات المحمدية کا مطالعہ کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 18 April, 2024 08:21:21 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/969/