Fatwa Online

این جی اوز کیساتھ وظیفہ اجراء کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:953

این جی اوز کیساتھ وظیفہ اجراء کرنا کیسا ہے؟ تفصیلاً بتائیں (جزاک اللہ)

سوال پوچھنے والے کا نام: رکن الدین

  • مقام: نوشہرہ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 مئی 2011ء

موضوع:معاملات

جواب:
کسی بھی این جی او کے ساتھ کام کرنا اس شرط پر جائز ہے کہ وہ لوگ آپ سے کوئی غیر شرعی مطالبہ نہ کریں۔ اگر وہ عام فلاح و بہبود کے کام کرتے ہیں تو انکے ساتھ کام کرنا یا ان سے مالی مدد حاصل کرنا اور وظیفہ مقرر کرنا جائز ہے۔ چاہے فل ٹائم کام کرنا ہو یا پھر پارٹ ٹائم ہو، جس طرح بھی معاملہ طے ہو جائے۔ لیکن اگر وہ اجرت یا وظیفہ کے بدلے آپ سے ایسا کام لینا چاہتے ہیں جو ہمارے دین میں منع ہو تو جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 20 April, 2024 06:14:10 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/953/