Fatwa Online

کیا لینز کے استعمال سے غسل پر کوئی فرق آتا ہے؟

سوال نمبر:933

جس کی نظر کمزور ہو اور وہ لینز کا استمعال کرتا ہو تو کیا غسل جنابت پر کوئی فرق آئے گا؟

سوال پوچھنے والے کا نام: احمد مغل

  • مقام: گوجرانوالہ
  • تاریخ اشاعت: 28 اپریل 2011ء

موضوع:غسل

جواب:
آنکھوں کے اندر پانی ڈالنا یا پانی بہانا وضو اور غسل دونوں میں فرض ہے نہ واجب۔ اس لیے کوئی شخص جو کمزور بینائی کے لیے لینز استعمال کرتا ہے اسے وضو یا غسل کے دوران میں لینز اتارنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 25 April, 2024 12:36:39 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/933/