Fatwa Online

کیا ہم پر عربی زبان کا سیکھنا فرض ہے؟

سوال نمبر:924

کیا ہم پر عربی زبان کا سیکھنا فرض ہے جس طرح ہم انگلش اور اردو بولتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نعمان رشید

  • مقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 اپریل 2011ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:
دین کا سیکھنا فرض ہے اور یہ فرض کفایہ ہے۔ دین بغیر عربی زبان کے سیکھنا ممکن نہیں ہے کیونکہ قرآن مجید اور احایث مبارکہ عربی زبان میں ہیں، یہ ان لوگوں کے لیے جو عالم دین بننا چاہتے ہیں اس لیے ان کے لیے عربی زبان سیکھنا ضروری ہے۔

عام لوگوں پر اس کا سیکھنا فرض نہیں ہے لیکن اگر کوئی سیکھ لے تو بہت ہی افضل ہے۔ عام لوگ اگر اردو یا اپنی مادری زبان کے ذریعے دینی کتابیں پڑھ سکتے ہیں تو یہ کافی ہے لیکن ساتھ ساتھ علماء دین سے رابطہ رکھنا ضروری ہے تاکہ درستگی اور اصلاح بھی ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 20 April, 2024 09:32:22 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/924/