Fatwa Online

بزرگان دین کے مزارات سے فیض کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟

سوال نمبر:871

بزرگان دین کے مزارات سے فیض کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

سوال پوچھنے والے کا نام: یاور اقبال

  • مقام: فیصل آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 04 اپریل 2011ء

موضوع:ایمانیات

جواب:
کسی شیخ کامل سے بیعت ہونا ضروری ہے اور انکی تربیت میں رہنے سے جب بندہ پابند شریعت بن جاتا ہے اور وظائف و اذکار کا پابند ہو جاتا ہے تو اس سے روح طاقتور ہوجاتی ہے، بندہ کے اوصاف رزیلہ ختم ہو جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ اس کا ظاہر اور باطن صاف ہو جاتا ہے۔ پھر وہ کسی صاحب قبر سے فیض حاصل کرسکتا ہے لیکن اسکے لیے ضروری ہے کہ اپنے شیخ کامل سے رجوع کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 02 December, 2020 08:05:42 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/871/