Fatwa Online

کیا کالے رنگ کے جوتے پہننا جائز ہے؟

سوال نمبر:867

کیا احادیث میں کہاں بھی ایسا ملتا ہے یا کسی امام سے ثابت ہو کہ کالے رنگ کے جوتے نہیں پہننے چاہیے؟ اور کیا پیلے رنگ کے جوتے پہنے کے بارے میں کوئی حدیث آئمہ کا کوئی قول ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عمر اجمل

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 اپریل 2011ء

موضوع:پردہ و حجاب اور لباس

جواب:
جوتوں کے رنگ کے حوالے سے کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گزری البتہ بعض بزرگوں کے حوالے سے معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ کعبے شریف کے غلاف کا رنگ کالا ہے اس لیے وہ کالے جوتے نہیں پہنتے۔ یہ شرعی دلیل نہیں ہے لیکن ان کی ایمانی کیفیت کا ایک حال ہے کہ وہ ادباً کالے جوتے نہیں پہنتے۔ چنانچہ کالے رنگ کے جوتے پہننا جائز ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 27 April, 2024 09:30:59 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/867/