Fatwa Online

کیا عیسائیوں کو کرسمس کی مبارک باد دینا، یا ان کی کرسمس میں شرکت کرنا جائز ہے؟

سوال نمبر:819

میں‌ یہ پوچھنا چاہتا ہوں‌ کہ : سورہ مریم کی آیت نمبر 33 میں حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم پیدائش پر سلام بھیجا گیا ہے۔

عیسائی کرسمس کو حضرت عیسی علیہ السلام کا یوم پیدائش مانتے ہیں۔ تو کیا اس آیت کریمہ کی روشنی میں عیسائیوں کو کرسمس کی مبارک باد دینا، یا ان کی کرسمس میں شرکت کرنا جائز ہے؟

واضح ہو کہ وہ بھی مسلمانوں کے لئے عید کے موقع پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: نوید احمد اندلسی

  • مقام: بارسلونا، سپین
  • تاریخ اشاعت: 28 مارچ 2011ء

موضوع:نماز عیدین   |  سالگرہ   |  اقلیتوں کے حقوق

جواب:
ہر نبی کا یوم ولادت باعث برکت و سعادت ہوتا ہے اس لیے اس دن مبارکباد دینا جائز ہے۔ جیسا کہ قرآن میں اس دن پر سلام کیا گیا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 21 November, 2019 05:21:20 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/819/