Fatwa Online

پرفیوم لگا کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:812

کیا پرفیوم لگا کر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عامر افضل

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 25 مارچ 2011ء

موضوع:تمباکو نوشی اور منشیات

جواب:

علماء کرام فرماتے ہیں کہ اگر تھوڑی مقدار میں الکحل کسی چیز میں مل جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ تحقیق یہ ہے کہ پرفیوم میں الکحل بہت کم مقدار میں ہوتی ہے اور ایک تحقیق یہ ہے کہ پرفیوم لگاتے وقت الکحل ہوا میں اڑجاتی ہے۔ لہذا دونوں صورتوں میں جائز ہے اور نماز ہوجاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 20 April, 2024 11:16:46 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/812/