Fatwa Online

کیا ڈیجیٹل اور کمپیوٹر سکرین پر قرآن پاک کو بے وضو پڑھ سکتے ہیں؟

سوال نمبر:783

<p>بے وضو قرآن کریم کو چھونا منع ہے مگر زبانی پڑھنے کی اجازت ہے لیکن آجکل ڈیجیٹل قرآن پاک بھی ملتے ہیں اسکے علاوہ کمپیوٹر سکرین پر بھی آئن لائن قرآن کریم موجود ہیں جسکی تلاوت کیلئے اسے چھونے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ افضل تو یہی ہے کے اسکی تلاوت باوضو ہو کر کی جائے، مگر سوال نمبر <a href="http://www.thefatwa.com/urdu/questionID/341" target=_blank>341</a> کے جواب سے کیا ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ ڈیجیٹل یا کمپیوٹر سکرین پر موجود قرآن کریم کو بے وضو تلاوت کرنا جائز ہے؟ کیونکہ اسکی تلاوت چھوئے بغیر کی جاتی ہے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اکرم سعیدی

  • مقام: جدہ، سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 15 مارچ 2011ء

موضوع:جدید فقہی مسائل

جواب:
اگر ڈیجیٹل قرآن پاک صرف قرآن مجید کے لیے وضع کیے گئے ہیں اور یہ اس میں مستقل طور پر ہے اس طرح کہ اس کا الگ کرنا یا نکالنا (ختم کرنا) مشکل ہو تو پھر بغیر وضو کے چھونا جائز نہیں ہے۔ جبکہ سننا جائز ہے۔

اگر اس میں اور بھی بہت ساری چیزیں ہوں اور آسانی کے ساتھ نکالا (ختم کرنا) جا سکتا ہو تو پھر بغیر وضو کے پڑھنا اور سننا دونوں صورتوں میں جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 17 September, 2021 11:58:02 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/783/