Fatwa Online

تقطیر بول کی صورت میں مجھے اپنے کپڑے یا زیر جامہ کب بدلنا چاہیے؟

سوال نمبر:776

تقطیر بول کی صورت میں مجھے اپنے کپڑے یا زیر جامہ کب بدلنا چاہیے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: بلال مہر

  • مقام: سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 17 مارچ 2011ء

موضوع:احکامِ طہارت و صلوٰۃ برائے معذور

جواب:
اگر آپ معذور ہیں تو آپ کو چاہیئے کہ نماز سے پہلے پاک کپڑے پہنا کریں۔ نماز کے دوران اگر قطرے آ جایئں تو آپ کی نماز ہو جائے گی۔ نماز کے بعد یہ کپڑا دھو کر دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔ ؎اگر بیٹھ کر نماز پڑھنے سے قطرے نہیں آتے تو بیٹھ کر نماز پڑھا کریں آپ کے لیئے جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 17 September, 2021 01:03:01 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/776/