Fatwa Online

تشہد میں شہادت کی انگلی کا اشارہ کیوں کرتے ہیں؟

سوال نمبر:770

تشہد میں شہادت کی انگلی کا اشارہ کیوں کرتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: مہر سرفراز علی طاہر

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2011ء

موضوع:نماز

جواب:
اس عمل میں ہم حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی اتباع کرتے ہیں۔ باقی حدیث پاک میں اس کی علت بیان نہیں کی گئی ہے۔

البتہ اتنا ضرور ہے کہ اس میں نفی اثبات ہے۔ لا الہ یہ نفی ہے کہ کوئی معبود نہیں ہے۔ اِلاللہ یعنی فقط اللہ حقیقی اور سچا معبود ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 16 April, 2024 11:23:21 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/770/