Fatwa Online

کیا عید کی نماز میں اذان اور اقامت ضروری ہے؟

سوال نمبر:757

عید کی نماز کے لئے اذان اور اقامت کے بارے میں کیا حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: شہزاد احمد

  • مقام: لاہور پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 07 مارچ 2011ء

موضوع:نماز عیدین

جواب:
عید کی نماز میں نہ اذان ہوتی ہے اور نہ اقامت۔ حضرت جابر بن عبد اﷲ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :

شَهِدْتُ مَعَ رَسُوْلِ اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم الصَّلَاةَ يَوْمَ الْعِيْدِ، فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْل الْخُطْبَة بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ.

 مسلم، الصحيح، کتاب صلاة العيدين، باب2 :  603، رقم :  885

’’میں عید کے دن نماز میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حاضر تھا۔ پس آپ نے اذان اور تکبیر کے بغیر خطبہ سے قبل عید کی نماز پڑھی۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 24 April, 2024 08:57:52 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/757/