Fatwa Online

بیماری کی صورت میں ضبط تولید کے لئے نس بندی کروانا کیسا ہے؟

سوال نمبر:710

بیماری کی صورت میں ضبط تولید کے لئے نس بندی کروانا کیسا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ڈاکٹر سلیم احمد

  • مقام: ریاض، سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 04 مارچ 2011ء

موضوع:ضبط تولید

جواب:

ہر انسان پر اپنے جسم کا حق ہوتا ہے جیسا کہ حدیث پاک میں آتا ہے

اِنّ لجسدِک عليک حقاً

’’تم پر تمہارے جسم کا حق ہے۔‘‘

1۔ صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے اگر واقعی ماہر ڈاکٹر نے یہ مشورہ دیا ہو کہ اگر یہ کام نہ کرے تو آئندہ بھی اسی طرح کا مسئلہ پیش آسکتا ہے چونکہ اس خاتون کو ہر دفعہ بڑا آپریشن کروانا ہوتا ہے اسلیے ماہر ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق یہ کام جائز ہے اس لیے کہ اس میں اس کی موت کا بھی خطرہ ہوگا۔ جان بچانے کیلئے مردار کھانا بھی جائز ہے تو ہمارے نزدیک اس میں اس پر گناہ نہیں ہے۔

2۔ شریعت میں اس طرح کا کوئی حکم نہیں ہے کہ ایسے عمل پر اسکی نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے گی۔ یہ غلط بات ہے اور لوگوں کی من گھڑت باتیں ہیں۔ مسلمان جیسا بھی ہو اسکی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 September, 2021 01:07:30 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/710/