Fatwa Online

کیا ہر کسی کا رزق لکھا جا چکا ہے یا دعا سے بدل بھی سکتا ہے؟

سوال نمبر:707

رزق کے بارے میں‌ اسلام کا کیا نظریہ ہے؟ کیا ہر کسی کا رزق لکھا جا چکا ہے یا دعا سے بدل بھی سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عمر فاروق

  • مقام: نورکوپنگ، سویڈن
  • تاریخ اشاعت: 03 مارچ 2011ء

موضوع:ایمان بالقدر

جواب:

ہم تقدیر جاننے کے مکلف نہیں ہیں بلکہ تقدیر پر ہمارا ایمان ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا علم ہے جو کچھ لکھا گیا ہے اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے۔ رزق کے بارے میں قرآن مجید میں جا بجا واضح فرمایا گیا کہ رزق حلال کی تلاش کرو۔ پاک چیزیں اور حلال کھایا کرو۔ ہم اس فرمان کے مکلف ہیں البتہ حدیث پاک میں آتا ہے کہ :

لَا يُرُدُّ القضاءَ اِلا الدُّعاءُ.

(رواه الترمذی)

تقدیر نہیں ٹلتی مگر دعا سے۔

علماء کرام فرماتے ہیں کہ تقدیر کی دو اقسام ہیں :

  • تقدیر معلق
  • تقدیر مبرم

معلق تقدیر دعا اور صدقات سے بدل جاتی ہے۔ اور مبرم تقدیر وہ اٹل ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔ (واللہ اعلم)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:صاحبزادہ بدر عالم جان

Print Date : 25 April, 2024 01:38:01 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/707/