Fatwa Online

صدقہ فطر کے مصارف کون سے ہیں؟

سوال نمبر:690

فطرانہ لینے کے مستحق کون لوگ ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: غلام رسول غازی

  • مقام: ملتان
  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2011ء

موضوع:صدقہ فطر

جواب:

:  صدقہ فطر / فطرانہ کے مصارِف وہی ہیں جو زکوٰۃ کے ہیں، یعنی جن کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں اُنہیں صدقہ فطر دے سکتے ہیں اور جنہیں زکوٰۃ نہیں دے سکتے اُنہیں فطرانہ بھی نہیں دے سکتے، سوائے عامل کے کہ اُس کے لیے زکوٰۃ ہے فطرہ نہیں۔ مصارِف میں سے بہتر یہی ہے کہ فقراء و مساکین کو ترجیح دی جائے، اِس لیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اِرشاد ہے :

أغْنُوْهُمْ فِیْ هَذَا الْيَوْمِ.

 دارقطنی، السنن، 2 :  152، رقم :  67

’’اس دن مساکین کو (سوال سے) بے نیاز کر دو۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 26 April, 2024 08:59:33 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/690/