Fatwa Online

عیدالفطر کا خطبہ پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال نمبر:683

عیدالفطر کا خطبہ پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2011ء

موضوع:نماز عیدین

جواب:

عید الفطر کا خطبہ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ امام عید کی نماز کے سلام کے بعد بغیر دعا مانگے منبر کے پہلے درجہ پر کھڑے ہو کر لوگوں کی طرف منہ کر کے خطبہ پڑھنا شروع کرے۔ آہستہ آواز میں پہلے تعوذ اور پھر تسمیہ پڑھ کر نو (9) دفعہ اَﷲُ اَکْبَرُ کہے یا تین دفعہ تکبیرِ تشریق (اَﷲُ اَکْبَرُ اﷲُ اَکْبَرُ لاَ اِلٰهَ اِلاَّ اﷲُ وَاﷲُ اَکْبَرُ اﷲُ اَکْبَرُ وَِﷲِ الْحَمْد) پڑھے پھر اَلْحَمْدُِﷲِ سے خطبہ شروع کر دے۔

پہلا خطبہ ختم کرنے کے بعد تین تسبیحات یا تین آیات کی مقدار خاموش ہو کر منبر پر بیٹھ جائے۔ پھر اس کے بعد کھڑے ہو کرسات دفعہ اَﷲُ اَکْبَرُ یا دو دفعہ تکبیر تشریق پڑھ کر دوسرا خطبہ شروع کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 26 April, 2024 02:14:24 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/683/