Fatwa Online

صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت کیا ہے؟

سوال نمبر:679

صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2011ء

موضوع:صدقہ فطر

جواب:
صدقہ فطر کی ادائیگی کا افضل وقت عید کی صبح صادق کے بعد اور نماز عید سے پہلے کا ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ نماز کی طرف جانے سے پہلے زکوٰۃ فطر ادا کر لی جائے۔

 بخاری، الصحيح، کتاب الزکاة، باب الصدقة قبل العيد، 2 :  548، رقم :  1438

لیکن اگر کوئی شخص صدقہ فطر کسی وجہ سے عید کے روز ادا نہ کر سکا اور بعد میں ادا کیا تو اس کا شمار قضا میں نہیں ہوگا۔ صدقہ فطر کسی وقت بھی ادا کیا جائے وہ ادا ہی ہو گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 26 April, 2024 06:45:31 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/679/