Fatwa Online

کیا واجب، مسنون یا نفلی اعتکاف چھوڑنے پر قضا واجب ہے؟

سوال نمبر:652

کیا واجب، مسنون یا نفلی اعتکاف چھوڑنے پر قضا واجب ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 14 فروری 2011ء

موضوع:عبادات

جواب:

:  اگر نفلی اعتکاف چھوڑ دے تو اس کی قضا واجب نہیں لیکن اگر مسنون اعتکاف جو رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں کیا جاتا ہے، اسے توڑا تو جس دن توڑا اُسی سے آگے بقیہ دنوں کی قضا کرے. پورے دس دنوں کی قضاء واجب نہیں. اگر واجب یعنی منت کا اعتکاف چھوڑا تو اگر وہ کسی معین مہینے کی منت تھی تو باقی دنوں کی قضا کرے. لیکن اگر مسلسل (علی الاتصال) اعتکاف کرنے کی نیت کی تھی تو نئے سرے سے اعتکاف کرے اور اگر علی الاتصال اعتکاف کرنے کی نذر نہیں مانی تھی تو باقی دنوں کا اعتکاف کرے.

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 26 April, 2024 11:12:04 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/652/