Fatwa Online

مسنون اعتکاف کے آغاز اور اختتام کا درست وقت کیا ہے؟

سوال نمبر:636

شریعت کی رو سے مسنون اعتکاف کا آغاز اور اختتام کس وقت ہوتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 14 فروری 2011ء

موضوع:اعتکاف

جواب:

شریعت کی رو سے مسنون اعتکاف کا آغاز بیس رمضان المبارک کی شام اور اکیس کے آغاز یعنی غروب آفتاب کے وقت سے ہوتا ہے اور عید کا چاند دیکھتے ہی اعتکاف ختم ہوجاتا ہے۔ چاند چاہے انتیس تاریخ کا ہو یا تیس کا، دونوں صورتوں میں سنت ادا ہوجائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 25 April, 2024 05:18:51 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/636/