Fatwa Online

کیا کسی مریض کو حالتِ روزہ میں خون دینا جائز ہے؟

سوال نمبر:631

کیا کسی مریض کو حالتِ روزہ میں خون دینا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 12 فروری 2011ء

موضوع:روزہ  |  جدید فقہی مسائل  |  عبادات

جواب:

:  جسے خون دیا جاتا ہے اسے تو لازمی طور پر روزہ افطار کرنا ہے البتہ خون دینے والا اپنی صحت کا خیال کرے۔ خون دینے سے روزہ تو نہیں ٹوٹتا البتہ کمزوری لاحق ہو جاتی ہے۔ اس لئے خون دینے والے کو اپنی صحت کے مطابق ایسا قدم اٹھانا چاہئے جس سے اس کا روزہ بھی برقرار رہے اور شدید نقاہت بھی نہ ہو۔ ہاں اگر ایمرجنسی ہے تو ظاہرًا بات ہے کہ کسی انسان کی جان بچانا فرض ہے لہٰذا بایں صورت ضعف برداشت کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 26 November, 2020 08:38:01 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/631/