Fatwa Online

کسی شخص کو ظلِ الٰہی کہنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:6004

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین بیچ اِس مسئلہ کے کہ والد کو یا کسی بزرگ کو یا حکمرانِ وقت کو ظل الٰہی کہنا کیسا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: غلام مجتبٰی ہاشمی

  • مقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 16 اگست 2022ء

موضوع:معاشرت

جواب:

ظِلِّ اِلٰہی کا لفظی معنیٰ ہے خدا کا سایہ، تاریخی طور پر یہ لفظ بادشاہ کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے۔ کسی شخص کی پارسائی، نیکی اور مخلوقِ خدا کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی وجہ سے اُسے مجازاً ظلِ الٰہی کہنے میں حرج نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 10 May, 2024 11:30:08 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/6004/