Fatwa Online

ایمان کی خوبی کیا ہے؟

سوال نمبر:59

ایمان کی خوبی کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

موضوع:ایمانیات

جواب:

ایمان کی خوبی یہ ہے کہ یہ امن و سلامتی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ جو شخص صاحب ایمان ہو جاتا ہے وہ خود بھی امن پا لیتا ہے اور دوسروں کے لئے بھی باعث امن بن جاتا ہے۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

اَلْمُؤْمِنُ مَنْ اَمِنَهُ النَّاسُ عَلَي دِمَائِهِمْ وَ اَمْوَالِهِمْ.

سنن نسائي، کتاب الايمان و شرائعه، 8 : 76، رقم : 4995

’’مومن وہ ہے جس سے دوسروں کی جان اور مال امن میں رہیں۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 18 April, 2024 04:10:13 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/59/