Fatwa Online

آن لائن باجماعت نماز پڑھنے کا حکم کیا ہے؟

سوال نمبر:5794

آن لائن باجماعت نماز پڑھنے کا حکم کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد موسیٰ شیخ

  • مقام: حیدرآباد
  • تاریخ اشاعت: 28 اگست 2020ء

موضوع:نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل

جواب:

جماعت کا لفظ جمع سے ہے اور باجماعت نماز کا مقصد بھی مسلمانوں کا اجتماع ہی ہے۔ یہ اجتماع اسی وقت ہوتا ہے جب مقتدی کا مکان (نماز کے لیے کھڑے ہونے کی جگہ) امام کے مکان سے مختلف نہ ہو بلکہ دونوں کا مکان ایک ہو۔ امام اور مقتدی حقیقتاً و حکماً ایک جگہ میں جمع ہوں۔ مزید یہ کہ مقتدی اور امام ایک ہی وقت کی نماز پڑھ رہے ہوں اور امام کے کھڑے ہونے کی جگہ مقتدی کے کھڑے ہونے کی جگہ سے آگے ہو۔ نماز باجماعت کا طریقہ یہی طریقہ تواتر کے ساتھ یہ چلا آرہا ہے۔

آن لائن باجماعت نماز سے نہ تو جماعت کے مقاصد حاصل ہوتے ہیں اور نا اس میں جماعت کی شرعی شرائط پوری ہوتی ہیں۔ اس لیے جب مقتدی کے امام سے مختلف مکان پر ہو، چاہے اس تک امام کی تصویر اور آواز پہنچ بھی رہی ہو‘ اس کے لیے امام کی اقتداء شرعاً درست نہیں ہوگی اور نا اس کی نماز ہوگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 April, 2024 02:31:22 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5794/