Fatwa Online

مردہ جانوروں کی باقیات دفنانے کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:5675

اگر کوئی حلال جانور مر جائے تو اس کی لاش کو دفنایا جائے یا ویسے ہی کسی جگہ پھینک دیا جائے؟ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: وقار جامرو

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 20 جنوری 2020ء

موضوع:احکام میت

جواب:

مردہ جانوروں کی باقیات ٹھکانے لگانے کے متعلق شریعتِ مطاہرہ میں کوئی واضح نص موجود نہیں اس لیے اِن باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لیے کسی ایک طریقہ کار کی تخصیص نہیں کی جاسکتی۔ تاہم مردہ جانوروں کی باقیات یا آلائشیں رہائشی آبادیوں کے قریب یا راستے پر پھینکنا دوسروں کو تکلیف میں مبتلاء کرنے کے مترادف ہے، اس لیے اس سے اجتناب کرنا لازم ہے۔ لوگوں کو ضرر سے بچانے کے لیے ان باقیات یا آلائشوں کو دفن کر دینا یا آبادی سے دور صحراؤں اور بیابانوں میں پھینک دینا جہاں درندے اور جنگلی جانور انہیں اپنی خوراک بنالیں‘ بہتر ہے۔ چنانچہ لوگوں کو تعفن سے بچانے کے لیے مردہ جانوروں کی باقیات اور آلائشیں زمین میں دبانے میں کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 18 April, 2024 11:44:19 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5675/