Fatwa Online

شش کلمے کہاں سے ثابت ہیں؟

سوال نمبر:5262

دعائے کمیل، دعائے مشلول، دعائے وسیلہ، حدیث الکساء اور شش کلمے کہاں سے ثابت ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حمزہ

  • مقام: ملتان
  • تاریخ اشاعت: 06 اپریل 2019ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

دعائے کمیل، دعائے مشلول، دعائے وسیلہ اور حدیثِ کساء وغیرہ اہلِ تشیع کے ہاں معروف دعائیں ہیں۔ شیعہ علماء کی کتب میں یہ دعائیں سیدنا علی علیہ السلام، سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا اور آئمہ اہل بیت کی طرف منسوب کی گئی ہیں۔ ان ناموں سے مشہور جو دعائیں ہماری نظروں سے گزری ہیں ان میں کوئی قابلِ اعتراض بات نہیں ہے، یہ محض دعائیہ کلمات ہیں جن کو پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔

شش کلمے قرآن و حدیث کے مختلف مقامات پر موجود جملوں کو اکٹھے کر کے ترتیب دیے گئے ہیں۔ آئمہ اسلاف نے انہیں مرتب کر کے موجودہ صورت میں امت تک پہنچایا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 01:29:06 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5262/