Fatwa Online

کیا شوہر گھر میں بیوی کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرسکتا ہے؟

سوال نمبر:5159

السلام علیکم! اگر کوئی شخص کسی وجہ سے باجماعت نماز میں شامل نہ ہوسکے تو کیا گھر میں بیوی کو باجماعت نماز ادا کر سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اعجاز احمد

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 24 دسمبر 2018ء

موضوع:نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل

جواب:

اگر کوئی شخص بوجوہ مسجد میں جاکر باجماعت نماز ادا نہ کرسکے تو وہ گھر والوں کو جمع کر کے گھر میں ہی باجماعت نماز ادا کر سکتا ہے۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے۔ حضرت عبد الرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ:

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ مِنْ نَوَاحِي الْمَدِينَةِ يُرِيدُ الصَّلَاةَ، فَوَجَدَ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا، فَمَالَ إِلَى مَنْزِلِهِ، فَجَمَعَ أَهْلَهَ، فَصَلَّى بِهِمْ.

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ کے گاؤں سے واپس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابھی نماز کا ارادہ کر رہے تھے کہ لوگ نماز ادا کر چکے تھے، لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر تشریف لے آئے ، اپنے گھر والوں کو جمع کیا اور ان کے ساتھ باجماعت نماز ادا فرمائی۔

  1. طبراني، المعجم الأوسط، 5: 35، رقم: 4601، القاهرة: دار الحرمين
  2. هثمي، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، بَابٌ فِيمَنْ جَاءَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَجَدَ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا، 2: 45، رقم: 2177، القاهرة: مكتبة القدسي

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شوہر گھر میں بیوی کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرسکتا ہے۔ اگر گھر میں بیوی کے علاوہ دیگر خواتین اور بچے ہوں تو انہیں بھی جماعت میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 06:06:22 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5159/