Fatwa Online

وقت کی کمی کے سبب رکوع و سجود کی تسبیحات ایک بار پڑھنا جائز ہے؟

سوال نمبر:5092

السلام علیکم! اگر نماز کا وقت کم ہونے کی صورت میں کیا رکوع و سجود کی تسبیحات ایک بار پڑھ لینے سے نماز میں کوئی اثر پڑتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: کریم

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 15 اکتوبر 2018ء

موضوع:نماز کی سنتیں  |  نماز

جواب:

رکوع و سجود میں تین تین بار تسبیحات پڑھنا سنت ہے، ایک بار پڑھنے سے بھی نماز ہو جائے گی مگر یہ مناسب نہیں۔ تین بار تسبیحات کی ادائیگی میں زیادہ وقت نہیں لگتا، اس لیے کوشش کریں کہ تسبیحات تین تین بار ہی ادا کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 03:24:19 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5092/