Fatwa Online

طواف کے چار چکروں کے بعد وضو میں شک ہو جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:5078

السلام علیکم! حج کے آخر میں طواف وداع کے دوران پہلے چار چکروں کے بعد وضو میں شک پڑھ گیا کہ وضو نہیں ہے پھر دل میں خیال آیا کہ وضو ہے۔ اسی کیفیت میں باقی چکر بھی مکمل کیے یعنی سات چکر پورے کر دیے۔ کیا طواف درست ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عمران احمد

  • مقام: سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 12 اکتوبر 2018ء

موضوع:طواف  |  وضوء

جواب:

اگر دورانِ طواف چار چکروں کے بعد وضو میں شک ہوا یا وضو ٹوٹ گیا تو دوبارہ وضو کر کے بقایا چکر مکمل کیے جائیں‌ گے اور سات پورے ہوں‌ گے۔ اس کے برعکس اگر چار چکروں سے پہلے وضو مشکوک ہوگیا دوبارہ وضو کر کے نئے سرے سے طوف شروع کیا جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 04:42:16 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5078/