Fatwa Online

کیا غیرمسلموں کے نابالغ بچے بھی کافر و مشرک ہیں؟

سوال نمبر:4930

السلام علیکم! کیا غیر مسلم کے نابالغ بچوں کو کافر ومشرک کہا جا سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: کاشف اقبال

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 28 جون 2018ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

ہر انسان دینِ فطرت پر پیدا ہوتا ہے۔ وہ دینِ فطرت پر ہی رہتا ہے جبتک کہ شعوری طور پر وہ کفر و اسلام میں سے کسی مذہب کو اختیار نہ کر لے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

کُلُّ مَوْلُودٍ یُولَدُ عَلَی الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ یُهَوِّدَانِهِ أَوْ یُنَصِّرَانِهِ أَوْ یُمَجِّسَانِهِ کَمَثَلِ الْبَهِیمَةِ تُنْتَجُ الْبَهِیمَةَ. هَلْ تَرَی فِیهَا جَدْعَاءَ؟

ہر پیدا ہونے والا فطرت پر پیدا ہوتا ہے۔ پھر اس کے والدین اسے یہودی یا نصرانی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔ جیسے جانور کہ جب وہ پیدا ہوتا ہے تو کیا تم کسی کے کان کو کٹا ہوا دیکھتے ہو؟ (یعنی صحیح سلامت پیدا ہوتا اور بعد میں‌ کان کاٹ کر عیب لگا دیا جاتا ہے۔)

  1. بخاري، الصحیح، کتاب الجنائز، باب ما قیل في أولاد المشرکین، 1: 465، رقم: 1319، بیروت، لبنان: دار ابن کثیر الیمامة
  2. أحمد بن حنبل، المسند، 2: 233، رقم: 7181، مصر: مؤسسة قرطبة

اس لیے غیر مسلموں کے بچے فطری طور پر کافر و مشرک نہیں ہیں۔ انہیں کافر و مشرک کہنے کی بجائے کفار و مشرکین کے بچے کہا جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 16 April, 2024 12:10:19 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4930/