Fatwa Online

کیا حلق کے بعد سر ڈھانپنے پر دم لازم ہے؟

سوال نمبر:4760

السلام علیکم! میں نے سعی اور حلق کے چند منٹ‌ بعد سر ڈھانپ لیا تھا‘ کیا مجھ پر دم لازم ہے؟ دم کہاں دیا جائے گا سعودی عرب میں‌ یا پاکستان میں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: زاہد احمد

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 27 مارچ 2018ء

موضوع:دمِ جنایت

جواب:

آپ نے وضاحت نہیں‌ کی کہ حلق کے بعد آپ نے احرام کھول دیا تھا یا نہیں‌؟ اگر احرام کھولنے کے بعد سر ڈھانپا تھا تو کوئی کفارہ نہیں۔ البتہ اگر حالتِ احرام میں کچھ دیر سر ڈھانپا تھا تو دم واجب نہیں ہے، بلکہ صدقہ فطر کی مقدار کے برابر صدقہ دینا لازم ہے۔ یہ صدقہ اہلِ حرم کا حق ہے‘ یہ مکہ میں ہی ادا کیا جائے گا۔ مزید ضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا حالتِ احرام میں سر ڈھانپنے پر دم لازم ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 26 April, 2024 05:35:21 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4760/