Fatwa Online

کیا پاؤں پر مٹی لگنے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال نمبر:4677

مفتی صاحب! وضو کے بعد اگر گیلے پاؤں جوتے رکھنے والی جگہ پر رکھ دیئے جائیں اور ان پر مٹی لگ جائے تو کیا ناپاک ہوں گے اور دھوئے بغیر نماز پڑھ لیں تو اس کا کیا حکم ہے؟ (عموماً یہ صورتحال ان مساجد میں پیش آتی ہے جہاں وضو خانے کے قریب مسجد کا دروازہ ہوتا ہے)۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ارشد

  • مقام: اٹک
  • تاریخ اشاعت: 16 فروری 2018ء

موضوع:وضوء

جواب:

پاؤں کو مٹی لگنا نواقضِ وضو میں‌ سے نہیں‌ ہے‘ اس سے وضو پر کوئی اثر نہیں‌ پڑتا جب تک یقین نہ ہو جائے کہ کوئی گندگی جسم پر لگ گئی ہے۔ اگر کوئی نجاست یا گندگی پاؤں سے لگ جائے تو صرف پاؤں دھو کر نماز ادا کر سکتے ہیں دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر صرف مٹی پاؤں سے لگی ہے تو کوشش کریں‌ کہ مسجد کی طہارت اور صفائی کو ملحوظ رکھتے ہوئے پاؤں دھو لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 05:45:56 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4677/