نماز میں کون سے مستحبات ہیں؟
                سوال نمبر:457 
 نماز میں کون سے مستحبات ہیں؟
                سوال پوچھنے والے کا نام: 
                - تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء
 
                
                موضوع:نماز کے مستحبات  |  نماز  |  عبادات
				
جواب: 
نماز میں درج ذیل مستحبات ہیں : 
	- قیام میں سجدہ کی جگہ نگاہ رکھنا۔ 
 
	- رکوع میں قدموں پر نظر رکھنا۔ 
 
	- سجدہ میں ناک زمین پر رکھنا۔ 
 
	- قعدہ میں گود پر نظر رکھنا۔ 
 
	- سلام میں دائیں اور بائیں جانب کے کندھے پر نظر رکھنا۔ 
 
	- جمائی کو آنے سے روکنا، نہ رکے تو حالتِ قیام میں دائیں ہاتھ سے منہ ڈھانک لیں 
اور دوسری حالتوں میں بائیں ہاتھ کی پیٹھ سے۔ 
 
	- مرد تکبیر تحریمہ کے لیے کپڑے سے ہاتھ باہر نکالیں اور عورتیں اندر رکھیں۔
	
 
	- کھانسی روکنے کی کوشش کرنا۔ 
 
	- حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ پر امام و مقتدی کا کھڑے ہونا۔ 
 
	- حالتِ قیام میں دونوں پاؤں کے درمیان چار انگلیوں کا فاصلہ ہو۔ 
 
	
	
	
	
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
				Print Date : 04 November, 2025 06:19:12 PM
				Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/457/