Fatwa Online

کیا غیرمسلم ممالک میں سرکاری ملازمت جائز ہے؟

سوال نمبر:4562

السلام علیکم! کیا ایک مسلمان کے لئے امریکہ اسرائیل وغیرہ میں سرکاری ملازمت کرنا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حسن صالح

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2017ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

ہر وہ ملک جہاں کام کرنے کی اجازت آپ کو آپ کی ریاست دیتی ہے وہاں کام کر سکتے ہیں۔ بطور مسلمان کے اس بات کا خیال لازمی رکھا جائے کہ کام غیرشرعی نہ ہو اور اس سے مسلمانوں کا وقار مجروح نہ ہو رہا ہو۔ جن ممالک میں قانونی طور پر ملازمت کرنے کی اجازت ہے وہاں مسلمان سرکاری ملازمت کر سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 27 November, 2022 05:01:09 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4562/