Fatwa Online

حضرت اسماعیل کی والدہ کا نام کیا ہے؟

سوال نمبر:4455

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! اللہ کے نبی حضرت اسماعیل علیہ السلام کی والدہ محترمہ کا نام “حاجرہ" ہے یا "ہاجرہ“؟ نیز ان دونوں کے مطالب میں کیا فرق ہے؟ جزاك الله خيراً

سوال پوچھنے والے کا نام: ابرار احمد

  • مقام: فیصل آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 27 اکتوبر 2017ء

موضوع:اسلامی نام

جواب:

سیرت نگاروں اور مؤرخین نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی والدہ محترمہ کے بارے میں لکھا ہے کہ:

اُمُّ اِسماعِیلَ هَاجِرُ.

حضرت اسماعیل علیہ السلام کی والدہ کا نام ہاجرہ سلام اللہ علیہا۔

  1. ابن هشام، السیرة النبویة، 1: 112، بیروت، دارالجیل
  2. السهیلی، الروض الانف، 1: 214
  3. ابنِ کثیر، البدایة و النھایة، 6: 193، بیروت، مکتبة المعارف

اصل لفظ ’ھاجر‘ ہے جس کو ہاجرہ پڑھا اور لکھا جاتا ہے۔ یہ عبرانی کا اسمِ عَلم مؤنث ہے۔ سیدہ ہاجرہ کو یہ نام دینے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں: ایک یہ کہ آپ نے مکہ کی طرف ہجرت کی اور دوسری یہ ہے کہ حضرت سارہ علیہا السلام نے آپ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ کیا۔ بہرحال حضرت اسماعیل علیہ السلام کی والدہ محترمہ کا نام ہاجرہ ہے۔

دوسرا لفظ حاجرہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنیٰ ہے ’زمین کا ایسا ٹکڑا جس کے درمیان میں پستی ہو‘۔ صحراء میں حاجیوں کے آرام کرنے کی جگہ کو بھی الحاجرہ کہا جاتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 01:08:12 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4455/