Fatwa Online

بتول نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:4423

السلام علیکم و رحمۃ اللہ! میں نے حدیث پاک دیکھی تھی کہ بتول ایسی پاک عورت کو کہتے ہیں جس کو حیض اور نفاس نہ آئے جیسے سیدہ مریم اور سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا۔ عام مسلمان بچیوں کا نام بتول رکھنا کیسا ہے؟ جزاکم اللہ خیرا

سوال پوچھنے والے کا نام: ابرار احمد

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 07 اکتوبر 2017ء

موضوع:اسلامی نام

جواب:

ہماری نظر سے ایسی کوئی ثقہ روایت نہیں گزری جس میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ مریم سلام اللہ علیہا کا نام بتول رکھنے کی درج بالا وجہ بیان کی گئی ہو، نہ ہی ان مقدس ہستیوں کا ایسا کوئی فرمان ہماری نگاہ سے گزرا ہے۔ جب ان مقدس شخصیات نے خود ایسا کچھ بیان نہیں کیا تو ہمیں بھی اس طرح کی بے بنیاد چیزیں اُن کی طرف منسوب نہیں کرنی چاہیے۔

عام مسلمان بچیوں کا نام بتول رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 April, 2024 06:43:04 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4423/