Fatwa Online

تشہد میں شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال نمبر:435

تشہد میں شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

موضوع:عبادات  |  عبادات

جواب:

تشہد میں اَشْهَدُ اَن لَّا اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ. کی لَا پر انگلی اٹھائے اور لفظ اِلَّا پر رکھ دے۔ لاَ اِلٰه پڑھتے وقت انگوٹھے اور بیچ کی انگلی کا حلقہ بنا کر اور چھوٹی انگلی اور اس کے پاس کی انگلی کو بند کر کے لفظ لَا پر شہادت کی انگلی آسمان کی طرف اٹھائے اور لفظ اِلاَّ اﷲُ پڑھتے وقت شہادت کی انگلی کو نیچے رکھ دے۔

حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا :

قَدْ حَلَّقَ الْإِبْهَامَ وَالوُسْطَی وَرَفَعَ الَّتِی تَلِيْهِمَا يَدْعُو بِهَا فِی التَّشَهُّدِ.

مصباح الزجاجة، 1 : 113

’’آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوٹھے اور بیچ کی انگلی سے حلقہ بنایا اور اس انگلی کو اٹھایا جو ان دونوں سے ملی ہوئی تھی (یعنی انگشتِ شہادت سے) اشارہ کرتے تھے۔‘‘

تشہد میں اﷲ کی وحدانیت کا زبانی اقرار ہے اور انگشتِ شہادت سے اشارہ اس کا عملی اقرار ہے۔ حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

لَهِيَ أشَدُّ عَلَی الشَّيْطَانِ مِنَ الْحَدِيْدِ.

هيثمی، مجمع الزوائد، 2 : 140

’’یہ (انگشتِ شہادت سے اشارہ) شیطان پر تیز تلوار سے زیادہ سخت ہے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 25 April, 2024 01:21:24 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/435/