Fatwa Online

آن لائن اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:4106

السلام علیکم مفتی صاحب! آن لائن اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟ اور خوابوں کی تعبیرات کے لیے کسی کتاب کی طرف راہنمائی کر دیں۔ شکریہ

سوال پوچھنے والے کا نام: امینہ چوہدری

  • مقام: فرانس
  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2017ء

موضوع:جدید فقہی مسائل  |  خواب اور بشارات

جواب:

اشتہارات سے ہونے والی آمدن کی حلت و حرمت کا انحصار اس بات پر ہے کہ اشتہار کس شے کا ہے؟ جس شے کی تشہیر کی جا رہی ہے حلت و حرمت کے حوالے سے اس کی اپنی حیثیت کیا ہے؟ اگر اشتہارات ایسی مصنوعات کے ہیں جن کا استعال اسلام میں جائز ہے تو اس سے ہونے والی آمدن بھی جائز اور حلال ہے، اور اگر اشتہارات ممنوعہ اشیاء کے ہیں جیسے: شراب، سور کا گوشت یا فحش فلمیں وغیرہ یا پھر فحش و بیہودہ اشتہارات ہیں تو ان سے حاصل کی جانے والی آمدن بھی جائز نہیں۔

خوابوں کی تعبیر کی مقبولِ عام معتبر کتاب امام ابنِ سیرین رحمۃ اللہ علیہ کی ’تعبیر الرویاء‘ ہے جو کسی بھی بک سٹور سے بآسانی مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر بھی پی ڈی ایف کی صورت میں میسر ہے، آپ اسے ڈاؤنلوڈ کر کے مطالعہ کرسکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 08:19:53 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4106/