Fatwa Online

اگر نکاح‌ کے گواہ اور لڑکا، لڑکی فون پر ہوں‌ تو نکاح‌ کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:4025

السلام علیکم! اگر نکاح‌ کے گواہ اور لڑکا لڑکی فون پر ہوں‌ تو نکاح‌ ہو جاتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اسد خان

  • مقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 20 اکتوبر 2016ء

موضوع:نکاح  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

اگر فریقین ویڈیو کال کے ذریعے ایک دوسرے سے مخاطب ہوں تو زیادہ بہتر ہے، لیکن فون پر بھی پوری تحقیق کے بعد نکاح ہو جاتا ہے۔ اگر فون پر بتائی گئی مجلس حقیقت کے برعکس ہو تو نکاح منعقد نہیں ہوتا۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

ٹیلی فون یا انٹرنیٹ پر نکاح‌ منعقد ہونے کی کیا شرائط ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 12:54:01 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4025/