Fatwa Online

اگر نکاح کے گواہان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مجلسِ نکاح میں شریک ہوں تو نکاح کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:4021

السلام علیکم مفتی صاحب! مجھے نکاح‌ کے بارے میں ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے۔ اگر لڑکا، لڑکی اور لڑکی کی ماں ایک جگہ (یورپ) میں‌ موجود ہوں، جبکہ نکاح خوان، نکاح کے گواہان اور لڑکے لڑکی کے رشتےدار دوسری جگہ (پاکستان) میں موجود ہوں تو کیا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا گیا نکاح درست ہوگا؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد انیس

  • مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 20 اکتوبر 2016ء

موضوع:نکاح  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

جدید وسائل اور ذرائع نے دور دراز بیٹھے لوگوں کو دیکھنا اور سننا ممکن بنا دیا ہے۔ اس لیے بعض اوقات مجالسِ نکاح بھی سکائپ وغیرہ کے ذریعے منعقد کی جاتی ہیں۔ اگر ویڈیو کال کے ذریعے ہونے والے نکاح میں نکاح کے ارکان اور شرائط (ایجاب و قبول، ولی کی اجازت، شہادتین اور حق مہر وغیرہ) پورے کیے گئے ہیں تو نکاح منعقد ہو جائے گا، اگر تو ان میں کوئی ایک شے مفقود ہو یا حقیقت کے برعکس کچھ بتایا گیا ہو تو نکاح منعقد نہیں ہوگا۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

ٹیلی فون یا انٹرنیٹ پر نکاح‌ منعقد ہونے کی کیا شرائط ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 04:05:30 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4021/