Fatwa Online

روزے کی حالت میں‌ اگر منی شہوت کے ساتھ خارج ہو تو روزے کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:3974

السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں علمائے دین بیچ اس مسئلہ کے کہ زید نے موبائل پر ایسے فحش مناظر دیکھے جس سے اسے احتلام ہو گیا تو کیا اس کا زوه جاتا رہا؟ اگر روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کیا اس کی قضا واجب ہوگی یا کفاره بھی؟ راہنمائی فرمائیں

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اسامہ چوھدری

  • مقام: اوکاڑه/پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 23 جولائی 2016ء

موضوع:روزہ

جواب:

اگر فحش مناظر دیکھنے سے حالتِ بیداری میں منی شہوت کے ساتھ خارج ہو اور انزال ہو جائے تو اس کا حکم مشت زنی والا ہے، اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا جس کی قضاء لازم ہے، کفارہ نہیں ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 02 July, 2020 04:40:19 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3974/