Fatwa Online

آیت محاربہ کس آیت کو کہا جاتا ہے؟

سوال نمبر:3895

السلام علیکم! آیت محاربہ کس آیت کو کہتے ہیں؟ اور یہ کس سورت میں ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: منیب مصطفےٰ

  • مقام: اٹک
  • تاریخ اشاعت: 27 اپریل 2016ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

آیت محاربہ ’سورہ مائدۃ‘ کی درج ذیل آیت کو کہا جاتا ہے:

إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَن يُقَتَّلُواْ أَوْ يُصَلَّبُواْ أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلاَفٍ أَوْ يُنفَوْاْ مِنَ الْأَرْضِ ذَلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ.

بیشک جو لوگ اﷲ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد انگیزی کرتے پھرتے ہیں (یعنی مسلمانوں میں خونریز رہزنی اور ڈاکہ زنی وغیرہ کے مرتکب ہوتے ہیں) ان کی سزا یہی ہے کہ وہ قتل کئے جائیں یا پھانسی دیئے جائیں یا ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹے جائیں یا (وطن کی) زمین (میں چلنے پھرنے) سے دور (یعنی ملک بدر یاقید) کر دیئے جائیں۔ یہ (تو) ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لئے آخرت میں (بھی) بڑا عذاب ہے۔

الْمَآئِدَة، 5: 33

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 10:38:17 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3895/