Fatwa Online

کیامیت کو دفن کرتے وقت اس کے ساتھ نمک رکھنا جائز ہے؟

سوال نمبر:3809

السلام علیکم! میں نے ہمارے گاؤں میں دیکھا کہ میت کو دفن کرنے کے بعد یعنی تختے لگانے کے بعد تقریباً آدھا پوتہ (5کلو) موٹا نمک ڈال دیا گیا اور پھر مٹی ڈالی گئی۔ میرے پو چھنے پر بتایا گیا کہ پہلے سے یہ رواج چلا آرہا ہے۔ پھر کسی نے بتایا کہ پہلے یہاں کی زمین بھُر بُھری تھی اور میت کو دفن کرنے کے بعد اگر بارش ہوتی تو بد بو آتی اس لیے یہ رواج آگیا۔ اب اگر نمک نہ ڈالے تو شاید بدبو نہیں آئے، لیکن پھر بھی نمک کا استعمال کیا جاتا ہے۔ تو کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟ کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے؟ اگر نہیں تو یہ کس درجہ کا گناہ ہے؟ سوال پوچھنے کا موقع دینے کے لیے آپکی پوری ٹیم کا شکریہ۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد واجد پیرزادہ

  • مقام: پونہ، ہندوستان
  • تاریخ اشاعت: 09 مئی 2017ء

موضوع:احکام میت

جواب:

اگر ضرورت ہو تو مذکورہ طریقے کو اختیار کیا جاسکتا ہے۔ شرعاً اس کی کوئی ممانعت نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 April, 2024 06:43:11 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3809/