Fatwa Online

کیا خرگوش حلال جانور ہے؟

سوال نمبر:3794

السلام علیکم! کیا خرگوش کا گوشت حلال ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: یاور اقبال

  • مقام: میلبورن، آسٹریلیا
  • تاریخ اشاعت: 16 فروری 2016ء

موضوع:حلال و حرام جانور

جواب:

خرگوش حلال جانور ہے اور اس کو کھانا جائز ہے۔حدیث مبارکہ ہے کہ:

عَنْ أنَسٍ رضی الله عنه قَالَ أنْفَجْنَا أرْنَبًا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ فَسَعَی الْقَوْمُ فَلَغَبُوا فَأدْرَکْتُهَا فَأخَذْتُهَا فَأتَيْتُ بِهَا أبَا طَلْحَةَ فَذَبَحَهَا وَبَعَثَ بِهَا إِلَی رَسُولِ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم بِوَرِکِهَا أوْ فَخِذَيْهَا قَالَ فَخِذَيْهَا لَا شَکَّ فِيهِ فَقَبِلَهُ.

’’حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم نے ایک خرگوش کو مرالظہران کے مقام پر بھگایا۔ لوگ اس کے پیچھے دوڑتے دوڑتے تھک گئے تو میں نے اسے پکڑ لیا اور لے کر حضرت ابو طلحہ کی خدمت میں حاضر ہو گیا، انہوں نے اسے ذبح کیا اور اس کی سرین یا دونوں رانیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بھیج دیں، ان کا بیان ہے کہ کوئی شک نہیں کہ آپ نے انہیں قبول فرما لیا۔‘‘

  1. بخاری، الصحيح، 2 : 909، رقم : 2433، دار ابن کثير اليمامة بيروت
  2. مسلم، الصحيح، 3 : 1547، رقم : 1953، دار احياء التراث العربی

درج بالا حدیثِ مبارکہ سے ثابت ہوا کہ خرگوش کا گوشت حلال ہے اور اَئمہ اہل سنت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ خرگوش حلال جانور ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 26 April, 2024 07:52:25 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3794/